پی سی بی نے سری لنکا انڈر 17 کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اذان احمد سری لنکا کے ساتھ سیریز میں پاکستان انڈر 17 ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا انڈر 17 کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا انڈر 17 کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اذان احمد کو قومی انڈر 17 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اذان احمد اس سے قبل اپنی قیادت میں راولپنڈی کو نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل جتوا چکے ہیں، جس کے بعد انہیں قومی انڈر 17 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے، سری لنکن انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اذان احمد کے علاوہ عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسن علی، محمد عیسیٰ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو شامل کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو سری لنکن ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔
سیریز کے دوران نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی پر سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی نظریں بھی ہوں گی، کیونکہ انڈر 17 سطح کی کرکٹ مستقبل کے قومی کھلاڑیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔



