ٹٰینس

ایچیسن جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ: ابوبکر اور امیر انڈر 18 کے فائنل میں مدِمقابل

ایچیسن جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ: ابوبکر اور امیر انڈر 18 کے فائنل میں مدِمقابل

لاہور:ایچیسن کالج، مال روڈ پر جاری ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ 2026 کے لڑکوں کے انڈر 18 سنگلز سیمی فائنلز میں ابوبکر طلحہ اور ایچیسن کالج کے امیر مزاری نے اپنے اپنے میچز میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ابوبکر طلحہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ علی رضوان کو 1-6 اور 0-6 سے شکست دی،

جبکہ امیر مزاری نے عمر جواد کو 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل کے معرکے کی راہ ہموار کی۔ لڑکیوں کی انڈر 18 کوارٹر فائنل میں فجر فیاض نے ماہم خواجہ کو 0-6 اور 0-6 سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔

لڑکوں کی انڈر 14 سنگلز کے سیمی فائنلز میں فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے محمد معاذ کو 3-5 اور 3-5 سے ہرا دیا،

جبکہ پشاور کے شایان آفریدی نے محمد فیضان کے خلاف 2-4 اور 2-4 سے فتح حاصل کی۔ لڑکیوں کی انڈر 14 سیمی فائنل میں فاطمہ گروپ کی ایمان شہباز نے شاہ نور عمر کو 0-4 اور 2-4 سے شکست دی۔

لڑکوں کی انڈر 12 سنگلز کیٹیگری میں بھی فائنلسٹس کا فیصلہ ہو گیا؛ محمد ایان نے اشتر عالم خان کو 1-4 اور 0-4 سے، جبکہ مصطفیٰ عزیر رانا نے ایم فیضان کو 0-4 اور 1-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

لڑکیوں کی انڈر 12 کیٹیگری میں ایمان شہباز نے شہرین عمر کو 2-4 اور 1-4 سے ہرا دیا، جبکہ شاہ نور عمر نے عنایہ فرحان کے خلاف 0-4 اور 0-4 سے باآسانی فتح حاصل کی۔

لڑکوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنلز بھی انتہائی سنسنی خیز رہے۔ انڈر 18 ڈبلز میں امیر مزاری اور نبیل قیوم کی جوڑی نے عالی حسنین اور ہارون عارف کو 2-6 اور 2-6 سے مات دی۔

انڈر 14 ڈبلز سیمی فائنلز میں ایم معاذ اور عالیان علی نے علی یوسف اور امین عبداللہ کو 2-4 اور 2-4 سے ہرایا، جبکہ شایان آفریدی اور ایم فیضان کی جوڑی نے ابراہیم حسین گل اور میر عباس بھگت کو 0-4 اور 1-4 سے شکست دی۔

لڑکوں کے انڈر 12 ڈبلز سیمی فائنل میں ایم ایان اور ابراہیم لغاری نے چنگیز علی مرزا (Timujin Ali Mirza) اور علی بخاری کو 2-4 اور 2-4 سے کامیابی حاصل کر کے آؤٹ کیا۔

چیمپیئن شپ کے تمام کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہفتہ، 17 اکتوبر 2026 کو کھیلے جائیں گے۔ ایچیسن کالج لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے جو کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!