کرکٹ

بھارتی باؤلر شیردل ٹھاکر کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر


نئی دہلی (سپورٹس لنکرپورٹ)بھارتی فاسٹ باؤلر شیردل ٹھاکر فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر اومیش یاداو کو ابتدائی دو میچز کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹھاکر کو ٹیسٹ کیپ دی تھی لیکن 10 گیندیں کرانے کے بعد وہ گراؤن انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ بقیہ ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ٹھاکر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ اومیش یاداو کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!