دیگر سپورٹسہاکی

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے


بھوبنیشور(سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز  کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میںجاری ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ اسی روز دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو، بیلجیئم نے جرمنی کو، آسٹریلیا نے فرانس کو جبکہ ہالینڈ نے میزبان بھارت کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل مرحلے کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!