جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

Written by

in

میلبرن: انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کردیا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا تاہم سابق کرکٹر اسے بال ٹیمپرنگ قرار دے رہے ہیں تاہم انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات مسترد کردیے۔

چوتھے روز بارش سے متاثرہ کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا میں خبروں کے بعد امپائر سے بات کی جس پر ان کا کہنا تھا ایسی کوئی بات نہیں اور یہ بال ٹیمپرنگ نہیں ہے۔

اس سے قبل مایہ ناز سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی بولر کو گیند کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔

ایک اور سابق آسٹریلوی بولر مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ کسی بولر کو ناخن کے ساتھ گیند کو کھریدنا نہیں چاہیے۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!