کرکٹ

پابندی کیخلاف اپیل کیلئے عمر اکمل نے بابراعوان کووکیل کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹر عمر اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو چیلنج کرنے کے لیے عمر اکمل نے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم نے کیس کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ واضح رہے عمر اکمل پہ الزام تھا کہ پی ایس ایل کے دوران بکیز نے ان سے رابطے کیے جس سے انہوں نے بورڈ کو بر وقت آگاہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!