کرکٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے، جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔

لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

ٹریڈ ونڈو کے قواعد مندرجہ ذیل ہیں:

• یہ ونڈو 9 فروری 2022 کی شام 6:30 بجے تک کھلی رہے گی
• اس ونڈو میں صرف ان کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک لیگ میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہوگا
• دونوں ٹیموں اور مذکورہ کھلاڑی کا ممکنہ ٹریڈ سے متفق ہونا لازمی ہوگا
• ٹریڈ کے لیے صرف ایک جیسی کٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کا ہی تبادلہ ممکن ہوگا
• ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ سے دو ٹریڈز کرنے کی اجازت ہوگی
• •اس دوران اسکواڈ میں شامل فعال اراکین کی کل تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!