ٹی ٹونٹی میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری،،آفریدی پہلے پاکستان بائولر بن گئے

Written by

in

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے باؤلر ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں مصباح الحق اور والٹن کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوواورسنیل نارائن، سری لنکا کے لیستھ مالنگاکوبھی یہ اعزاز حاصل ہے۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!