پی ایس ایل x : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی

پی ایس ایل x : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی، کپتان سعود شکیل 33 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوشل مینڈس نے 12 اور محمد عامر میں 30 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز XI: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوشال مینڈس (وکٹ کیپر)، رایلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی مجید
کراچی کنگز XI: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ



