
پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں
پاکستان اوربھارت میں کشیدہ صورتحال کے باعث سنٹرل ایشین والی بال چیمپین شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔
چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں ، ایونٹ 29 مئی سے ان ہی تاریخوں میں ازبکستان میں ہوگا۔
پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کر دی، ہم نے ٹیموں کو راضی کرنے کی بڑی کوشش کی، صورتحال کے پیش نظر فیصلہ ہوا،
ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔



