PSL2026

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

قومی کرکٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ بابر اعظم پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس طرح وہ لیگ میں سنچری مکمل کرنے والے واحد کرکٹر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں عماد وسیم 98 میچز کے ساتھ دوسرے اور فخر زمان 94 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!