فٹ بال

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈاکٹر سہیل سلیم کو چیف میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈاکٹر سہیل سلیم کو چیف میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا

لاہور: پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) نے ملک میں فٹ بال کے شعبے کو مزید منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے معروف اسپورٹس میڈیسن ماہر ڈاکٹر سہیل سلیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے،

ان کی تقرری کا مقصد فیڈریشن کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، میڈیکل ریسرچ، انجری مینجمنٹ اور بحالی (rehabilitation) کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کی خدمات خاص طور پر پاکستان کی مینز اور ویمنز قومی ٹیموں کی آئندہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کے پیشِ نظر حاصل کی گئی ہیں،

یہ تقرری فیڈریشن کی جانب سے ٹیموں کی عالمی معیار کے مطابق تیاری اور میڈیکل سہولیات کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کو کھیلوں کے شعبے میں خاصا تجربہ حاصل ہے، وہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں،

ان کے دور میں قومی کرکٹرز کی انجری سے بحالی، بائیو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ، اور بائیو سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئیں، جو کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی کے بعد فٹ بال کھلاڑیوں کی فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی اور تمام ٹیموں کے لیے جدید میڈیکل پروٹوکولز متعارف کرائے جائیں گے،

اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ انجری کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!