کرکٹ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ; عماد وسیم پاکستان چیمپئنز کے اسکواڈ میں شامل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: عماد وسیم پاکستان چیمپئنز کے اسکواڈ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں، ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔

یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں 6 ممالک، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!