کرکٹ

لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، بابر اعظم کی واپسی؟

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، جبکہ لندن پہنچنے کے بعد وہاں کی کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کی بھاری شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے بابر اعظم کی واپسی کے لیے ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے۔ بابر کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز کی نسبتاً ڈرائی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پاکستان دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر عبید شاہ کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بھی دوسرے ٹیسٹ میں موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!