کرکٹ

ویمنز ورلڈ کپ کی افتاحی تقریب میں شریا گھوشال پرفارم کریں گی

ویمنز ورلڈ کپ کی افتاحی تقریب میں شریا گھوشال پرفارم کریں گی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہور ہاہے جس کے لیے شیڈول کا اعلان بھی کیا جاچکا اور اب آئی سی سی نے افتاحی تقریب کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق افتتاحی تقریب گواہاٹی میں ہوگی جس میں مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال براہِ راست پرفارم کریں گی اور وہ ورلڈ کپ کے آفیشل اینتھم "Bring it Home” بھی گائیں گی۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ پہلی بار کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے مقابلے میں سب سے کم قیمت پر ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

بھارت میں تمام لیگ میچز کے ٹکٹ صرف100 بھارتی روپے (تقریباً 1.14 امریکی ڈالر) میں فروخت ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اس ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام بھارتی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!