11 ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

11 ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام 11 ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس /شیخو نے مین فائنل کیلئے جبکہ ایف جی /دین کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیولری پولو فیلڈ میں کھیلے گئے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعدا د موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /شیخوکی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایس کیو سی گولڈ /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 10-8 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ماسٹر پینٹس /شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے آٹھ، میر حذیفہ احمد نے دو گول سکور کیے۔
ہارنے والی ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکونی نے چھ، شیراز قریشی اور علی قلی خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں ایف جی /دین پولو نے پشاور پولو کلب کی ٹیم کو 12-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل میں جگہ بنائی۔
ایف جی /دین پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے 7، محمدعلی ملک نے تین، مانم فیصل نے دوگول سکور کیے۔ اس طرح اتوار کو فائنل ماسٹر پینٹس /سکائی ویل اور ماسٹر پینٹس /شیخو کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔



