ٹانک کے نوجوان فٹبالر محمد نوید کی وطن واپسی پر شاندار استقبال
کرغستان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کو خراج تحسین

ٹانک کے نوجوان فٹبالر محمد نوید کی وطن واپسی پر شاندار استقبال
کرغستان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کو خراج تحسین
ٹانک۔ کرغستان سے انڈر 17 انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے وطن واپس آنے والے ٹانک کے نوجوان گول کیپر محمد نوید خان کا ٹانک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
شاہین صابر ٹانک کے پلیئرز اور منیجمنٹ کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات، کھلاڑیوں اور صحافی برادری نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین صابر ٹانک منیجمنٹ کے رکن ایڈووکیٹ احسان کنڈی نے کہا کہ ٹانک کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں، جس کی زندہ مثال محمد نوید ہیں
جنہوں نے محنت اور کوچنگ کی مدد سے انٹرنیشنل سطح پر ٹانک اور ملک کا نام بلند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ٹانک کے کھلاڑی حکومتی سرپرستی اور سہولیات سے محروم ہیں، جس کے باعث مقامی ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا۔
انٹرنیشنل گول کیپر محمد نوید خان نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے والدین، اللہ تعالیٰ اور اپنی ٹیم شاہین صابر ٹانک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں کے نوجوان باصلاحیت اور سنجیدہ ہیں لیکن حکومتی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔



