ریسلینگ

نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کرقومی چیمپئن بن گئے

نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے

35 ویں نیشنل گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کے نتائج سامنے آ گئے، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

انعام بٹ نے ریکارڈ 18 مرتبہ نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان آرمی کے نعمان ذکاء نے سلور میڈل جیتا، پنجاب کے رانا فیضان اور ریلوے کے حیدر علی برانز میڈلسٹ رہے۔

57 کے جی میں واپڈا کے جنید خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پنجاب کے فراز خان نے چاندی اور آرمی کے صابر علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

70 کے جی میں پنجاب کے عبداللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا، 79 کے جی کیٹگری میں آرمی کے اسد اللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

ریسلنگ ایونٹ کے پہلے روز واپڈا نے 2، آرمی اور پنجاب نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!