جمناسٹک

35 ویں نیشنل گیمز کے جمناسٹک انفرادی ایونٹ میں واپڈا 6 گولڈ میڈل کے ساتھ فتحیاب

35 ویں نیشنل گیمز کے جمناسٹک انفرادی ایونٹ میں واپڈا 6 گولڈ میڈل کے ساتھ فتحیاب

بہترین جمناسٹ کا اعزاز واپڈا کے شاہ جہان کے نام رہا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے جمناسٹکس مقابلوں کے نتائج جاری کر دیے گئے جہاں واپڈا نے مجموعی طور پر 264.95 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، آرمی نے 260.05 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے 214.10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فلور ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) اور ایم وقاص (پنجاب) 11.35 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ عبدالوہاب (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔ پومیل ہارس میں فیضان (ایچ ای سی) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، معاز خان (آرمی) دوسرے اور محمد افضل (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔

والٹ ایونٹ میں واپڈا کے محمد افضل اور شہزاد علی دونوں نے 11.60 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کے ایم وقاص دوسرے اور سندھ کے عبدالصمد تیسرے نمبر پر رہے۔

پیرالل بارز میں محمد افضل (واپڈا) 11.05 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آرمی کے منتظرمہدی دوسرے اور اسکار خان تیسرے نمبر پر رہے۔ رِنگز ایونٹ میں شاہ جہان (واپڈا) 11.55 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آرمی کے عمیر دوسرے اور شہزاد علی (واپڈا) تیسرے نمبر پر رہے۔

ہائی بار میں شاہ جہان (واپڈا) 10.70 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے جبکہ محمد احسان (آرمی) دوسرے اور محمد سہیل (پنجاب) تیسرے نمبر پر رہے۔

بہترین جمناسٹ کا اعزاز بھی واپڈا کے شاہ جہان نے 67.15 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کیا، محمد افضل (واپڈا) دوسرے اور محمد احسان (آرمی) تیسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!