27ویں قائداعظم انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

27ویں قائداعظم انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
کراچی (رپورٹ:سید وزیر علی قادری) 27ویں قائداعظم انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 شاندار جوش و خروش اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
تقریب میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں اور کلبز سے تقریباً 600 کھلاڑی شریک ہوئے جنہوں نے نہ صرف اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ اعلیٰ اسپورٹس مین شپ بھی دکھائی۔
اسکول کیٹیگری میں لیڈی برڈ اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کورنگی اکیڈمی دوسری، دی وزڈمز قرآن انسٹیٹیوٹ تیسری اور اے سی ای اسکول چوتھی پوزیشن پر رہے۔ بہترین نظم و ضبط کا ایوارڈ اَپرائزر اسکول کے نام رہا۔
کلپ کیٹیگری میں زلفی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی آف پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، قارینہ تائیکوانڈو اکیڈمی دوسری، شاہین تائیکوانڈو اکیڈمی تیسری اور بلیزون تائیکوانڈو چوتھی پوزیشن پر رہی۔
چیمپئن شپ کا انعقاد آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین کی زیرِ نگرانی کیا گیا، جبکہ آرگنائزنگ ممبرز محسن علی، اعلے عمران اور حسن علی نے بہترین انتظامی خدمات انجام دیں جنہیں والدین، کوچز اور کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا گیا۔
اختتامی تقریب میں شرکاء نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں میں اعتماد، نظم و ضبط اور کھیل میں مہارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔



