کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام
ڈیپارٹمنٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل ،چار سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

کورین ایمبیسڈر نیشنل جونئر کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام
ڈیپارٹمنٹ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈل ،
چار سلور اور دو براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) 18ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر، جونیئر ویٹ کیٹیگریزکی ٹرافی پاکستان آرمی اورکیڈٹ ویٹ کیٹیگریز کی ٹرافی پنجاب نے اپنے نام کرلی۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن(پی ٹی ایف)کے زیراہتمام 18ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل جونیئر اینڈ کیڈٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ27 سے 28 دسمبر2025 ء تک شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئی
جس میں پاکستان بھر سے ٹیمیں بشمول صوبائی ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی کلبوں نے بھی شرکت کی۔
چیمپئن شپ کے آخری دن جونیئر اور کیڈٹ کیٹیگریز کے پومسے اور جونیئر اور کیڈٹ مرد و خواتین کھلاڑیوں کے کیروگی مقابلے ہوئے۔اختتامی تقریب میںجمہوریہ کوریا،
اسلام آباد سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل Kim Jinwoo مہمان خصوصی تھے جنہوں نے صدر پی ٹی ایف لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ وسیم احمدجنجوعہ،صدر ویمن ونگ مس صبا شمیم، سینئر عہدیداروں، معزز مہمانوں اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اہم آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔
جونیئر ویٹ کیٹیگریزمیں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر پہلی، خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 6 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد اے نے 2 گولڈ اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کیڈٹ ویٹ کیٹیگریز میںپنجاب نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 1 برانز میڈلزجیت کر پہلی، کے پی کے گرین 2 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ پی ٹی ایف 2 گولڈ اور 1 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ وسیم احمدجنجوعہ نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان بھر میں تائیکوانڈو کو فروغ دینے، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور اس طرح کے بامعنی بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کھیلوں کی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔



