ہاکی

آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی حیثیت سے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی حیثیت سے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز (ایمسٹیلوین) اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے تیار ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ میں وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان، اور محمد عماد۔
گول کیپرز: وقار اور علی رضا شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینیجر: محمد اویس قرنی ہیڈ کوچ: باب جوہان ویلڈہوف ،(نیدرلینڈز)، اسسٹنٹ کوچ: کرسٹوفر جان بوون (گریٹ برٹین)، اسسٹنٹ کوچ: عدنان ذاکر اور ویڈیو ٹیکنیشن: اشرف سلطان ہونگے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جدوجہد میں گرین شرٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!