سکواش

عبدالباسط‘انس رافے‘فہد خان اور ملیحہ شاہ نے قائداعظم جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

عبدالباسط‘انس رافے‘فہد خان اور ملیحہ شاہ نے قائداعظم جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری کے پی قائداعظم جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ عبدالباسط‘انس رافے ‘فہد خان اور ملیحہ شاہ نے جیت لی

گزشتہ روز اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ مہمان خصوصی تھے

ان کے ہمراہ سابق ورلڈ سکواش چیمپئن قمرزمان‘محب اللہ خان‘ڈائریکٹر پی ایس ایف گروپ کیپٹن عرفان اصغر‘چیف آرگنائزر و سینئر کوچ منور زمان‘محمد وسیم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘

گرلز انڈر15 کے فائنل مقابلوں مںی کے پی کی ملیحہ شاہ نے سیدہ ظہور کے خلاف گیارہ آٹھ‘پانچ گیارہ‘بارہ دس اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی‘

انڈر9 کیٹیگری کے فائنل میں کے پی کے عبدالباسط نے محمد معاز زمان کے خلاف گیارہ چھ‘ چھ گیارہ ‘گیارہ تین اور بارہ دس سے کامیابی اپنے نام کی‘

انڈر11 کیٹیگری کے فائنل میں پی اے ایف کے انس رافے نے پی اے ایف ہی کے عاطف علی ناز کے خلاف تیرہ گیار ہ‘ گیارہ آٹھ اور گیارہ سات سے میچ جیتا

جبکہ انڈر13 کے فائنل میں پی اے ایف کے فہد خان نے پی اے ایف ہی کے ارباز زیب کے خلاف گیارہ چھ‘ گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی‘آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!