سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیڈل فیڈریشن کی درخواست پر ڈی جی پی ایس بی کو طلب کرلیا
فیڈریشن کے صدر محمد متین کا کہنا ہے پی ایس بی اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے

پاکستان پیڈل فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئی
ڈی جی پی ایس بی کو عدالت طلب کرلیا
فیڈریشن کے صدر محمد متین کا کہنا ہے پی ایس بی اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے
پاکستان پیڈل فیڈریشن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے
سندھ ہائی کورٹ ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کو 23 جنوری کو عدالت طلب کرلیا
دوسری جانب پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) خود اپنے آئین کے خلاف عمل کرتے ہوئے فیڈریشن کی سالانہ چیمپئن شپ کے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
محمد متین کا موقف ہے کہ پی ایس بی کے آئین کے رول 20(7) میں واضح طور پر درج ہے کہ ہر نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے لیے سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد لازمی ہے اور یہی اہلیت کا بنیادی معیار بھی ہے۔
محمد متین نے کہا کہ فیڈریشن آئینی تقاضوں کے مطابق اپنی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے، تاہم اس کے باوجود پی ایس بی کی جانب سے بلاجواز مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں اور ایونٹ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف کھیلوں کے فروغ کے منافی ہے بلکہ خود پی ایس بی کے آئین اور قوانین سے بھی متصادم ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایس بی آئینی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈریشن کو سالانہ چیمپئن شپ کے انعقاد کی مکمل اجازت دے تاکہ کھلاڑیوں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
فیڈریشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں گے اور کھیلوں کے مفاد میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔



