انڑویوز

فاسٹ بولر محمد صیام نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا

فاسٹ بولر محمد صیام نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا

قومی انڈر 19 کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 17سالہ محمد صیام نے محدود سہولیات کے باوجود اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر قومی سطح تک رسائی حاصل کی۔

ہرارے میں پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صیام نے نے کہاکہ کرکٹ سے ان کا لگاؤ سکول کے زمانے میں ہی شروع ہو گیا تھا جہاں سکول ٹرائلز کے دوران شاندار بولنگ نے انہیں ٹیم میں جگہ دلوائی اور یہی کارکردگیاں ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں۔

ان کے استاد محمد طاہر نے ان کی صلاحیتوں کو ابتدا ہی میں پہچان لیا تھا اور انہیں کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کا مشورہ دیا۔بعدازاں انہوں نے ڈی سی اے کرکٹ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی، جہاں کوچ اعجاز الحق نے ان کی تکنیکی اور جسمانی تربیت پر خصوصی توجہ دی۔

محمد صیام نے کہا کہ اعجاز الحق کی مسلسل رہنمائی ان کی ترقی میں نہایت اہم رہی ہے ۔

قومی ٹیم کی شرٹ پہننے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈر 19 سطح پر پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے ۔

محمد صیام نے لیجنڈری بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔

محمد صیام نے کہا مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے ہے ۔میرا خواب ہے کہ میں پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیلوں اور اپنے ملک کے لیے شاندار پرفارمنس پیش کروں۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ہر میچ میں اپنی پوری محنت اور جذبے کے ساتھ کھیلنا میرا مقصد ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بنوں.

یہ میرے لیے عزت کی بات ہوگی اگر میں اپنے ملک کا نام روشن کروں اور پاکستان کے لیے کامیاب لمحات دوں۔
میں چاہتا ہوں کہ میری پرفارمنس سے میرے ضلع اور صوبے کا نام بھی بلند ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!