مضامین

پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔

  • پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ

اور 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کے مقابلے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔

پاکستانی بائولر اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

جبکہ معیز ارسلان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں میدان مار لیا اور خواتین کا ٹائٹل زرکس نے جیت لیا۔

حکومت سپورٹ کرے تو ورلڈ کپ پاکستان لایا جا سکتا۔ صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن

تحریر۔۔۔۔۔ رانا تنویر احمد

ٹین پن باؤلنگ کا کھیل دوسرے کھیلوں کی طرح دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جوکہ تقریباً 137 ملکوں میں کھیلا جا رہا ہے۔ حکومت سپورٹ کرے تو ورلڈ کپ پاکستان لایا جا سکتا اور ساٹھ سے ستر ملکوں کے کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں

لیکن پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے پاس انٹرنیشنل سطح کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے جس پر یہ مقابلے کروائے جائیں اور کئی بار پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن حکومت سے اپیلیں بھی کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے صفا گولڈ ایف سیون مرکز کے لیزیر سٹی باؤلنگ کلب میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلے گئے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ اور 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026ء کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

یہ مقابلے ایک ہفتہ تک جاری رہے اور ان مقابلوں پاکستانی بائولر اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت اپنے نام کر لیا جبکہ معیز ارسلان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں میدان مار لیا اور خواتین کا ٹائٹل زرکس نے جیت لیا۔

چیمپئن شپ کی رنگارنگ تقریب اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرست اعلیٰ محمد امجد حسن قریشی، خیبر پختونخواہ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی،

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر کے علاوہ چین کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کے دوستانہ میچز میں پاکستان اور چین کے 20، 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں دس، دس مرد اور دس، دس خواتین کھلاڑی شامل تھیں۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں مصطفیٰ حسن، وزیر اور مشن کے سربراہ نائجیریا ایمبیسی، مسٹر چن پینگ، کونسلر چینی سفارت خانہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سرپرست، محمد امجد حسن قریشی، صدر اعجاز الرحمن، جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ اور الطاف حسین بھی موجود تھے۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے چیمپیئن شپ کی رپورٹ پیش کی۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز ہوا۔

جس میں مختلف فنکاروں اور گلوکار نے اپنے اپنے فن ک مظاہرہ کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ہال پاک چین دوستی کے زندھ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

افتتاحی روز کھیلے گئے دوستانہ میچز میں پاکستانی بائولر اعزاز الرحمن نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ نے جیت لی جبکہ افضال اختر نے دوسری اور دانیال اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن چیمپئن شپ کے دوستانہ میچز میں اعزاز الرحمن نے 217 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ افضال اختر نے 186 کے ساتھ دوسری اور دانیال اعجاز نے 172 پوائٹس تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہارون اور محمد حسین چھٹہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026ء کے مردوں کے سنگلز ایونٹ میں معیز ارسلان نے 430 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا جبکہ ایان بھٹی نے 407 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علی نعمان نے 371 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح احمر سلڈیرا 356 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

مردوں کے کھیلے گئے ڈبلز مقابلوں میں ایان بھٹی اور معیز ارسلان نے 792 پوائنٹس کے ساتھ مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ علی نعمان اور ذیشان نے 764 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اعجاز الرحمان اور محمد حسین چٹھہ نے 718 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ احمر سلدیرا اور دانیال شاہ 710 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح ٹیم ایونٹ کے مقابلوں میں علی نعمان، ذیشان، ایان بھٹی اور غضنفر بلال نے 2210 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کیا،

اعزاز اعجاز، رانا افضال اختر، دانیال اعجاز اور اعجاز الرحمن نے 2092 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ احمرسلڈرا، دانیال شاہ، فیصل اور وسیم نے 2013 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سکندر، فیضان، نوید اور فہیم خان 1981 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل زرکس نے جیت لیا جبکہ نور اور مریم نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شایان بھٹی مردوں کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ارمغان اور سعد نےبالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں ڈیف مردوں کے مقابلوں میں عامر رضا کاظمی نے 175 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور واجد علی خان نے 162 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عمر فاروق 123 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اسماء غضنفر نے ڈیف خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ عنبرین زہرہ نے دوسری اور زویا واجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح ابراہیم نے بوائز انڈر-12 ٹائٹل جیت لیا

جبکہ خبیب اور واصف نے بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز انڈر-12 ایونٹ میں عرفہ راجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ نے دوسری اور اسماء جواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!