دیگر سپورٹس

لائنز ٹیم نےآئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی ٹین پن باؤلنگ لیگ جیت لی

لائنز ٹیم نےآئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی ٹین پن باؤلنگ لیگ جیت لی

اسلام آباد ; لائنز ٹیم نےآئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی ٹین پن باؤلنگ لیگ جیت لی جبکہ پینتھرز ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سکور پوائنٹس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کھلاڑی میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، پاکستان کیچ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، مردان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر فدا حسین کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

لائنز ٹیم نے 651 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پینتھرز ٹیم نے 611 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح لائنز کی ٹیم دانیال اعجاز، سعد رحمان، احب، مبشرہ عباسی اور مناہل اخلاق کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پینتھرز کی ٹیم رانا افضال، اویس علی، مصطفیٰ علوی،مریم طارق اورآئمہ زہرہ شامل تھیں۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سکور پوائنٹس کی ٹیم میں اعزاز الرحمان، ریحان شاہ،انس امجد، زینب طارق اور عشم فہیم شامل تھیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!