کرکٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 541 چھکے لگائے جاچکے ہیں، جو کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سکسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2024 کے ایڈیشن میں 517، 2021 میں 405، 2022 میں 331 جبکہ 2016 میں بھارتی میدانوں پر 314 چھکے لگائے گئے تھے۔

موجودہ ایڈیشن میں ابھی سپر 8 مرحلہ جاری ہے، جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل بھی باقی ہیں، اس لیے چھکوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق مختصر فارمیٹ میں بیٹرز کی جارحانہ حکمت عملی اور سازگار وکٹیں اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!