PSL2026

سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جوائن کرلی

سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جوائن کرلی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان داسن شناکا نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی ہے،وہ اب پی ایس ایل کے بجائے آئی پی ایل سے کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے داسن شناکا کی جگہ متبادل کھلاڑی چن لیا،آسٹریلوی کھلاڑی ڈنیئال سیمز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے،لاہور قلندر کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کی خدمات پورے سیزن کیلئے ہونگی۔

دوسری جانب راجھستان رائلز نے داسن شناکا کو سیم کرن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔یاد رہے پی سی بی اچانک لیگ چھوڑ کر جانیوالے کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرچکا ہے،جلد داسن شناکا کیخلاف کاروائی کا امکان ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر گوداکیش موتی اور زمبابوے کے فاسٹ بولربلیسنگ موزاربانی کی جانب سے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے دستبرداری کا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔

موزاربانی نے بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان بھی سامنے آ چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!