
نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ میں بڑا ریکارڈ قائم کر دیا
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 347 رنز کا مشکل ہدف حاصل کر کے خواتین ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔
باسن ریزرو میں کھیلے گئے میچ میں کپتان امیلیا کر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139 گیندوں پر ناقابل شکست 179 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا اور درمیانی اوورز میں بھی ٹیم دباؤ کا شکار رہی، تاہم امیلیا کر نے ایزابیل کے ساتھ 120 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔
بعد ازاں کپتان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کو آخری اوور کی آخری دو گیندوں پر فتح سے ہمکنار کیا۔ امیلیا کر نے اپنی سنچری 90 گیندوں پر مکمل کی اور آخری لمحات میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر مزید 79 رنز جوڑے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے، جس میں تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔



