سکواش

پی ایس اے سکواش چیمپئن شپ ; محمد عماد نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

خیبر پختونخوا کے محمد عماد نے پی ایس اے سکواش چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا کے محمد عماد نے پی ایس اے سکواش چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ گوگی علاﺅالدین پی ایس اے سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

جس میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،

جس کا فائنل میں خیبرپختونخوا کے محمد عماد اور ایس این جی پی ایل کے طیب اسلم کے مابین کھیلاگیا جس میں محمد عماد کو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

چیمپئن شپ میں محمدعماد ناقابلِ شکست رہے اور یکے بعد دیگرے تمام حریفوں کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا۔

انہوں نے پہلے راونڈ میں شہاب خان، دوسرے راو نڈ میں ورون آصف، کوارٹر فائنل میں عبداللہ ندیم اور سیمی فائنل میں ازان خان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فائنل میں طیب اسلم کے خلاف سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم تجربہ کار کھلاڑی نے برتری برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

محمدعماد نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کوچز طاہر اقبال اور فہیم گل، فزیکل ٹرینر انیس،ناصر اقبال صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان، پاکستان اسکواش فیڈریشن،

کے پی کے ایسوسی ایشن، وزیر کھیل اور ڈی جی اسپورٹس کے تعاون اور اپنے والد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی ہی ان کی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!