سکواش

چوتھی آل پاکستان قمرزمان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 13 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی

چوتھی آل پاکستان قمرزمان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 13 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی’منور زمان

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی آل پاکستان قمرزمان بوائز و گرلز جونیئر سکواش چیمپئن شپ تیرہ اپریل سے پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے

اس سلسلے میں چیف آرگنائزر و سینئر کوچ سپورٹس بورڈ منور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ اٹھارہع اپریل تک جاری رہے گی جس میں بوائز انڈر11 ‘بوائز انڈر13 ‘انڈر17 اور گرلز انڈر19 مقابلے شامل ہیں

چیمپئن شپ میں انعامی رقم چار لاکھ روپے رکھی گئی ہے جس میں ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑیوں میں ایک ایک لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اس طرح چار کیٹیگریز کیلئے کل انعامی رقم چار لاکھ ہے’ان مقابلوں میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے’

سکواش لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسٹریم لیب جونیئر سکواش مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!