سکواش

مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔

فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز میں شکست ہوئی ۔ مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔

فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز میں شکست ہوئی ۔ مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے نمبر تین سیڈ سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے دی ۔ مصر کے سلمان خلیل نے چودہ بارہ، گیارہ تین اور تیرہ گیارہ سے کامیابی حاصل کی

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل ہلال امتیاز فیصل امین فائنل کے مہمان خصوصی تھے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سابق گورنر معین الدین حیدر بھی موجود تھے چیمپئن شپ 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل ہے ۔

مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ پاک بحریہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا ۔

سندھ اسکواش ایسوسی کے صدر عدنان اسد نے مستقبل قریب میں ہونے والے اسکواش مقابلوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری انعامی مالیت کے متعدد ٹورنامنٹ جلد کرانے کا رہے ہیں ۔ اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت سے کھیلیں اور کامیابی حاصل کریں۔

سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش کہ پاکستانی کھلاڑی لاس اینجلس اولمپکس میں کوالیفائی کریں اور سونے کا تمغہ جیتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جہانگیر اور جان شیر بننے کے لیے صرف کھیل اور محنت پر توجہ دینی ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!