
پشاور میں آزادی سکواش میچ کا انعقاد‘قمرزمان اور محب اللہ خان نے کیک بھی کاٹا
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں نمائشی سکواش میچ وزیر خان اور فہد شریف کے درمیان منعقد ہوا
اس موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہ سکواش چیمپئن محب اللہ خان‘پی ایس بی سکواش کوچ اور سکواش ایسوسی ایشن کے منور زمان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی آزادی سکواش میچ منعقد کیا گیا اور خصوصی طور پر کیک کاٹا گیا
جس کا مقصد یوم آزادی کی خوشیوں میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھی شامل کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے ہمارے جونیئر کھلاڑی خاص طور پر آگے جارہے ہیں اور دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں یہی کھلاڑی مستقبل میں ورلڈ چیمپئن بنیں گے۔



