PSL2026

وزیراعظم نے پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم نے پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی کفایت شعاری مہم میں تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پلے آف میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!