Gamesاتھلیٹکس

"رن فار فن” خواتین واک ریس کا کوئٹہ میں دوسری مرتبہ شاندار انعقاد

، صائمہ گل ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

"رن فار فن” خواتین واک ریس کا کوئٹہ میں دوسری مرتبہ انعقاد، صائمہ گل ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

کوئٹہ (رپورٹ مہک شاہد) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام "رن فار فن” 3 کلومیٹر لڑکیوں کی واک ریس کا رواں ماہ دوسری مرتبہ انعقاد کیا گیا،

ایوب سپورٹس کمپليکس میں منعقد ہونے والی ریس میں ڈیڑھ سو کے قریب کھیلوں سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں اور طالبات نے شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

ریس پروفیشنل کوچ صنوبر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان نورزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ خان، منصور درانی، عثمان اعوان اور رضا علی کی زیرنگرانی میں منعقد ہوئی محکمہ کھیل کی جانب سے بہترین انتظامات اور سہولیات فراہم کی گئیں،

ریس کے اختتام پر صائمہ گل نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہادیہ دوسرے اور شگوفہ تیسرے نمبر پر رہیں,

اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی پروفیسر محمد اقبال قریشی نے انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی کو 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن پر 30 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی کو 20 ہزار روپے دیے گئے چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے گئے۔

کل بروز اتوار لڑکوں کی 5 کلومیٹر ریس صبح 8 بجے ایئرپورٹ روڈ سے شروع ہو کر ایوب سپورٹس کمپليکس پر اختتام پذیر ہوگی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!