Gamesدیگر سپورٹس

پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہو گا.

پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہو گا۔

کراچی ; انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام
پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔

گزشتہ روز پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں کے لئے رجسٹریشن ہو چکی ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!