سکواش

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ملائیشیا کی ریاست سراوک میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو دھول چٹا دی۔

تیسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار چند کو2-0سے شکست دے دی۔

آخری پول میچ میں پاکستانی جوڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے 24 منٹ میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دوسری جوڑی محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو 2-0 سے ہرایا۔

محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے 26 منٹ میں 3-11 اور 9-11 سے فتح اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے پول مرحلے کے مقابلے مکمل ہوگئے ہیں اور پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!