کرکٹ

بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی منظوری!

‏پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا دن!

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان آج یا پیر کے روز متوقع ہے۔ اگر یہ اعلان ہو جاتا ہے تو بابر اعظم ایک بار پھر پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے،

جو ملکی کرکٹ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ اب تمام نظریں پی سی بی کے سرکاری اعلان پر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے شان مسعود کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھی تجويز کیا گیا ہے اور بورڈ حکام کے بعض افراد بابراعظم کو کپتانی سونپنے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام میں چند لوگ شان مسعود کو دورہ انگلینڈ تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا ایک اور موقع دینے کی حمایت میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا حتمی فیصلہ کریں گے اور بورڈ کے سربراہ کی وطن واپسی پر ٹیم کے کپتان اور ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہوگا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پیر یا منگل کو متوقع ہے، جس کے بعد منتخب کردہ 16 رکنی اسکواڈ 8 جولائی کو اسلام آباد رپورٹ کرے گا جہاں مختصر کیمپ کے بعد 13 یا 14 جولائی کو ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانگی پلان کی جارہی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، جس کے بعد انگلینڈ کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شان مسعود جو نومبر 2023 سے قیادت کررہے ہیں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

ان کی کپتانی میں پاکستان کو ہوم سیریز میں بھی ناکامی ہوئی، جن میں بنگلہ دیش سے وائٹ واش بھی شامل ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور افریقہ سے بھارت شکستیں بھی شان مسعود کے حصے میں آئی ہیں۔

شان مسعود نے پاکستان کی 16 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی جس میں صرف 4 میں فتح نصیب ہوئی جبکہ 12 میں شکست ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!