فٹ بال

ارجنٹینا انگلینڈ کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا.

فائنل میں اسپین اور ارجنٹینا 20 جولائی کو ٹکرائیں گے،شائقین کو کانٹے دار مقابلے کا بے صبری سے انتظار

سنسنی خیز مقابلہ جیت کر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اٹلانٹا: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اب اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم ارجنٹینا نے ابتدا ہی سے گیند پر بہتر کنٹرول رکھتے ہوئے حریف دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ارجنٹینا کی منظم حکمت عملی اور تیز رفتار حملوں نے انگلش ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

ارجنٹائن کی جانب سے فرنانڈیز اور مارٹینیز نے ایک ایک گول کیا،انگلینڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے 55ویں منٹ میں کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ نے مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑیوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر حملہ ناکام بنایا۔ یوں مقررہ وقت کے اختتام پر ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اب عالمی فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کے فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹینا کا سامنا اسپین سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

شائقین فٹبال کی نظریں اب اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں ایک جانب ارجنٹینا عالمی اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گا، جبکہ دوسری جانب اسپین کئی برس بعد ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ فائنل میں حصہ لے گا۔

اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینا اب فائنل میں اسپین کے خلاف ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

انگلینڈ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کا مقابلہ کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!