Gamesدیگر سپورٹس

پاکستان، ترکمانستان کا شطرنج کے فروغ کیلٸے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ذیشان نقوی کی صدر ترکمانستان چیس فیڈریشن سے ملاقات،چیس سیریز پر بات چیت

پاکستان، ترکمانستان کا شطرنج کے فروغ کیلٸے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ذیشان نقوی کی صدر ترکمانستان چیس فیڈریشن سے ملاقات،چیس سیریز پر بات چیت

اسلام آباد ; پاکستان اور ترکمانستان نے شطرنج کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان سید ذیشان نقوی اور صدر چیس فیڈریشن آف ترکمانستان ویپا مالیگولیو کے درمیان اشک آباد میں کڈذ چیس فیسٹیول کے موقع پرہونیوالی ملاقات کے دوران ہوا

جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلوں، تربیتی دوروں اور مشترکہ کوچنگ پروگرامز کے انعقاد سمیت دوطرفہ شطرنج سیریز شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گٸی۔

سید ذیشان نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو شطرنج کی جانب راغب کرنا اور انہیں عالمی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا پاکستان میں شطرنج کے فروغ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے

جبکہ مختلف مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ترکمانستان کے شطرنج روابط کو مضبوط بنانے کیلٸے اقدامات کٸے جاٸینگے۔ملاقات کو دونوں ممالک میں شطرنج کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!