ٹٰینس

پی ٹی ایف اور مینهارٹ پاکستان کے درمیان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے لیے معاہدہ

مفاہمتی یاداشت کے تحت مینهارٹ پاکستان آئندہ تین برسوں تک سالانہ بنیادوں پر گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اسپانسرشپ کرے گا

پی ٹی ایف اور مینهارٹ پاکستان کے درمیان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے لیے معاہدہ

اسلام آباد ; پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) اور مینهارٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان پہلی مینهارٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد اور اسپانسرشپ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

یہ چیمپئن شپ 29 اگست سے 5 ستمبر 2026 تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت، مینهارٹ پاکستان آئندہ تین برسوں تک سالانہ بنیادوں پر گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اسپانسرشپ کرے گا، جو پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے اس کے طویل المدتی عزم کا مظہر ہے۔

دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اعصام الحق قریشی، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس شراکت داری کا خیرمقدم کیا اور ٹینس کے فروغ کے لیے مینهارٹ پاکستان کی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑیوں کو معیاری مقابلوں کے مواقع فراہم کرے گی اور ملک میں ٹینس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مسٹر محمد یوسف گنڈاپور، کنٹری ڈائریکٹر، مینهارٹ پاکستان نے پاکستان میں ٹینس کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا تے کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

مسٹر اعصام الحق قریشی، صدر پی ٹی ایف، کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل، سیکریٹری جنرل پی ٹی ایف، اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے مسٹر محمد یوسف گنڈاپور اور مینهارٹ پاکستان کا چیمپئن شپ کی اسپانسرشپ اور پاکستان میں ٹینس کے فروغ و ترقی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!