کرکٹ

پی سی بی اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور 5ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن ٹیم ملتان میں قیام کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف مختلف میچز میں شرکت کرے گی۔

دونوں ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلےجائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیم کے5ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک ہونگے۔ شائقین کرکٹ بھی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئےپُرجوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!