کرکٹ

یو اے ای اور آسڑیلیا کا واحد ٹی ٹونٹی 22اکتوبر کو ہوگا


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 22 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل 22 اکتوبر کو یو اے ای کرکٹ ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مشکور ہیں جس نے انتہائی کم وقت میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی منظوری دی اور اسے انٹرنیشنل میچ کا درجہ بھی دیا، اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ حکام کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!