دیگر سپورٹسفٹ بال

کروشیا کے لوکا موڈرچ دنیا کے بہترین فٹبالر قرار


زیورخ (سپورٹس لنک رپورٹ)کروشیا سے تعلق رکھنے والے لوکا موڈرچ نے رونالڈو اور میسی کی 10 سالہ بادشاہت کا خاتمہ کرتے ہوئے دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔دس سال تک کبھی میسی تو کبھی رونالڈ بیلون ڈی اور کی ٹرافی اپنے ساتھ لے جاتے رہے لیکن سال 2018 کے لیے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر لوکا موڈرچ نے جیت کر نا صرف سب کو حیران کیا بلکہ ریکارڈ بک کو ہی الٹ پلٹ کر دیا۔تینتیس سالہ موڈرچ نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور ورلڈ کپ میں کروشیا کو فائنل تک پہنچایا۔ایوارڈ جیتنے پر لوکا موڈرچ نے کہا کہ بیلون ڈی اور حاصل کرنا اعزاز ہے جس کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!