کرکٹ

فاسٹ بائولر قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں ایک اور اضافہ ہونے جارہا ہے اور اس بار کرکٹر حارث روف انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

حارث روف دو کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے ہیں، وہ براستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے۔حارث روف مانچسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!