کرکٹ

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی، 3 اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل آئے گی۔ 6 اکتوبر کو قومی ویمن ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 7 اکتوبر کو مد مقابل ہو گی۔

 

پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر کو شیڈول ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!