بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلش بائولرز کا بھرکس نکال دیا، سیریز ایک ایک سے برابر

Written by

in

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، پاکستان کی جیت میں اہم کردار اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا رہا، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا ڈالے

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ نے 43، کپتان معین علی نے 55 ناٹ آئوٹ جبکہ فل سالٹ نے 30 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھونی اور حارث رئوف نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19.3 میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، بابر اعظم 110 جبکہ محمد رضوان 88 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

error: Content is protected !!