بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

Written by

in

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 37 ویں قومی جونیئر نیشنل ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لیے بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

تربیتی کیمپ کے دوران بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بہتر تربیت اور میچ پریکٹس فراہم کرنے کے لیے شہید نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی ہاکی سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم اور برنی ہاکی کلب سے دو میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ان میچز کے بعد بلوچستان کی سلیکشن کمیٹی بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم کی فائنل 20 رکنی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

بلوچستان جونیئر ہاکی ٹیم سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر اور 17 ستمبر دوپہر چار بجے بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم سے جب کہ 18 ستمبر اور 19 ستمبر کو برنی ہاکی کلب سے شہید نواب غوث بخش ریسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے گی.

سیریز کے لیے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے افیشلز کا اعلان کر دیا سیریز کے دوران امپائرنگ کے فرائض جمال الدین عبدالستار خان اور محمد فیصل انجام دیں گے جبکہ ٹیکنیکل افیسرز میں یاسر لودھی اور علی حاتم ہوں گے۔

error: Content is protected !!