
چیمپئنز انڈر 19 کیمپ منگل سے مریدکے میں شروع ہوگا۔
لاہور 27 جنوری۔
ملک کے سرفہرست انڈر 19 کرکٹرز منگل کو لاہور کنٹری کلب مریدکے میں دو ہفتے کے چیمپئنز انڈر 19 کیمپ میں پانچ مینٹورز مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس کی نگرانی میں جمع ہونگے۔
ان کھلاڑیوں کو جن کی شناخت گزشتہ ڈویژنل اور قومی ایونٹس کے دوران ہوئی تھی، انہیں آئندہ سیزن کی تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا جو نمیبیا اور زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے ساتھ منسلک ہے۔
اس کے علاوہ اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا تیسرا مرحلہ پہلے ہی کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہےجس کی نگرانی پانچ ایلیٹ غیر ملکی کوچز کر رہے ہیں جنہیں مقامی کوچز کی معاونت حاصل ہے۔
مریدکے کیمپ کے دوران کھلاڑی نہ صرف ٹریننگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیں گے بلکہ تعلیمی لیکچرز اور پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے۔ کیمپ 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
کیمپ کے کھلاڑی یہ ہیں۔
بیٹرز عبدالصبور (کوئٹہ) افکار درانی (پشاور) عدنان سعید ( ایبٹ آباد) عاصم عارف (لاہور)گوہر خان (ڈی ایم جمالی) ہارون ارشد (کراچی) ہارون رشید (پشاور) حسنین ندیم (اے جے کے) اعجاز الحق (کوئٹہ) محمد زین خان (فاٹا)
محمد علی (ڈی ایم جمالی) محمد بن نثار (ملتان) محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد) محمد عثمان (فیصل آباد) ناہید علی (فاٹا) نعمان علی (سیالکوٹ) سمیر اختر (بہاولپور) شاہ زیب علی (لاڑکانہ) شیراز (کوئٹہ) عزیر علی (ایبٹ آباد) اور ذوالکیفل خان (فاٹا)
فاسٹ بولرز ۔ آفتاب حسین (لاڑکانہ)، داؤد عباس (حیدرآباد)، حسن سجاد (سیالکوٹ)، محمد عبداللہ (سیالکوٹ)، محمد احمد (لاہور)، محمد زوہیب (بہاولپور)، محمد ایاس کیانی (لاہور)، نصیر خان (بہاولپور) )، ریحان شاہ (کراچی)، سلمان احمد (بہاولپور) شعیب خان آفریدی (پشاور) اور وسیم اللہ خان (فاٹا)۔
اسپنرز – عبدالمعیز (کراچی)، عادل (کوئٹہ) محمد امیر سلطان (سیالکوٹ) محمد حذیفہ (بہاولپور) محمد موسیٰ (سیالکوٹ) محمد سلمان احمد (حیدرآباد) رانا عبدالوہاب (ملتان) وقاص خان (ایبٹ آباد) اور زاہد بن شریف (حیدرآباد)۔
وکٹ کیپر: حافظ فیضان شاہ محمد (سرگودھا) محمد رضوان (بھکر) اور شاہ زیب خان (کراچی)۔



